دمام میں مینا روڈ 10 دن کے لیے بند
’کنگ فہد روڈ کے چوراہے سے پل سمیت طریق المینا بند رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
مشرقی ریجن میونسپلٹی نے کہا ہے کہ دمام میں کنگ عبد العزیز روڈ جسے عام طور پر طریق المینا بھی کہا جاتا ہے ٹریفک کے لیے بند ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ فہد روڈ چوراہے سے آگے پل سمیت طریق المینا آئندہ 10 دنوں کے لیے بند رہے گا۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’محکمہ ٹریفک کے تعاون سے مذکورہ روڈ پر سفر کرنے والوں کے لیے متبادل راستے کھولے جائیں گے‘۔
’مذکورہ روڈ میں مرمت کا کام ہوگا جبکہ ڈرائیوروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ عرصے کے دوران متبادل راستے اختیار کئے جائیں‘۔