مملکت: جمعرات کو سونے کے نرخوں میں کمی
جمعرات 10 اگست 2023 18:36
18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 173.25 ریال رہی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 10 اگست 2023 کو سونے کے نرخوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 202.13 ریال رہی۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231 ریال، 22 قیراط کی 211.75 اور 18 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 173.25 ریال ریکارڈ کی گئی۔
21 قیراط والی 8 گرام سونے کی گنی 1940.43 ریال، 22 قیراط کی گنی کی قیمت 2032.83 اور 24 قیراط کی 8 گرام والی گنی کی قیمت 2217.64 ریال میں دستیاب رہی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں