Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پیر کو سونے کے نرخوں میں معمولی کمی

21 قیراط ایک گرام سونا 204.45 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: اے ایف پی)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 7 اگست کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں کمی کا رجحان رہا ہے۔
عاجل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 204.45 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ اتوار کو کاروبار کے اختتام پر سونے کے نرخ 204.87 ریال ریال ریکارڈ کیےگئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 233.66 ریال، 22 قیراط ایک گرام 214.18 اور18 قیراط 175.24 ریال رہی ہے۔
مملکت میں21 قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,962.71 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,056.42 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,243.10 ریال اور ایک کلوگرام سونا 235,291.72 ریال میں دستیاب رہا۔

شیئر: