سعودی عرب میں سونے کے نرخوں میں معمولی اضافہ
جمعرات 27 جولائی 2023 12:37
21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 208.46 ریال رہی (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ایک ریال سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جمعرات کے روز سب زیادہ فروخت ہونے والے 21 قیراط سونے کے نرخ 208.46 ریال رہے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 207.19 ریال فی گرام تھی۔
عاجل نیوز کے مطابق 24 قیراط والے ایک گرام کی قیمت 238.24 ریال رہی جبکہ 22 قیراط والا سونا 218.38 ریال میں فروخت کیا گیا۔
21 قیراط الی سونے کی گنی جس کا وزن 8 گرام ہوتا ہے کی قیمت 2001.20 ریال رہی۔ 22 قیراط والی گنی کے نرخ 2096.46 ریال جبکہ 24 قیراط کی قیمت 2287.08 ریال میں فروخت کی گئی۔