Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے کارخانے میں آتشزدگی، ضبا میں آئل ٹینکر الٹ گیا 

ضبا میں آئل ٹینکر الٹنے سے ایک ڈرائیور زخمی ہوگیا (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ شہری دفاع)
ریاض میں شہری دفاع کی ٹیموں نے ایک کارخانے میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے اپنے ٹوئٹر پلیٹ فارم پر بیان میں کہا کہ ’آتشزدگی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا‘۔ 
علاوہ ازیں ضبا میں آئل ٹینکر الٹنے سے ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
شہری دفاع کے اہلکاروں نے آئل ٹینکر الٹنے کے بعد صورتحال کو کنٹرول کیا۔ زخمی ڈرائیور کو علاج کے  لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

شیئر: