Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں آگ میں محصور شہری کو بچا لیا گیا

شہری دفاع نے ٹوئٹر پر ریسکیو آپریشن کی ایک وڈیو شیئر کی ہے (فوٹو ٹوئٹر: محکمہ شہری دفاع)
سعودی دارالحکومت ریاض کے ایک گھر میں لگی آگ میں محصور مقامی شہری کو بچا لیا گیا۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک شہری آگ میں گھر گیا تھا اور باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہیں تھا۔ 
شہری دفاع کی ٹیموں نے مقامی شہری کو ریسکیو کرنے کےلیے جدید آلات کا استعمال کیا اور فوری طور پرابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔
شہری دفاع نے ٹوئٹر پر ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہری دفاع کے اہلکار آگ میں محصور شہری کو نکالنے کے لیے کارروائی کررہے ہیں۔ 
محکمہ شہری دفاع نے اس سے قبل تمام شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خبردار کیا تھا کہ موسم گرما کے دوران گاڑیوں اور گھروں میں اتشگیر سامان نہ رکھا جائے۔
خصوصا ایسے ماحول میں جبکہ درجہ حرارت بہت زیادہ ہے اور معمولی سی غفلت یا لاپروائی کے خطرناک نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔ 
محکمہ شہری دفاع نے انتباہ کیا کہ تمام لوگ گھروں اور اداروں میں دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات لگائیں تاکہ قبل از وقت بڑے خطرے سے بچا جاسکے۔ 
دھوئیں سے خبردار کرنے والے آلات کے باعث سوئے ہوئے افراد بھی آگ کے خطرات سے محفوظ ہوجاتے ہیں۔دھواں اٹھنے پر الارم بجنا شروع ہوجاتا ہے۔

شیئر: