سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے سعودی وزارت کمیونیکشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی( ایم سی آئی ٹی) میں سینٹر فارڈیجیٹل انٹرپرینیورشپ کا دورہ کیا اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الشمرانی سے ملاقات کی ہے۔
سفارتخانے کے ٹوئٹر اکاونٹ پر جاری بیان میں کہا گیا کہ’ ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے مختلف ذرائع تلاش کرنے کا جائزہ لیا گیا‘۔
علاوہ ازیں عذیب ہولڈنگ کمپنی کے وائس چیئرمین ترکی بن احمد سے بھی پاکستانی سفیر نے ملاقات کی۔
باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعاون بڑھانے کے ذرائع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔