Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی محکمہ تفریحات کی تفتیشی مہم، تین ہزار سے زیادہ خلاف ورزیاں ریکارڈ

تفتیشی کارروائیوں کا مقصد تفریحی شعبے کا معیار بہتر بنانا ہے (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی محکمہ تفریحات نے سال رواں کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران 80 سے زیادہ شہروں اور کمشنریوں میں تفتیشی کارروائیاں کی ہیں۔ 
اخبار24 کے مطابق محکمہ تفریحات نے بیان میں کہا کہ ’تفتیشی مہم کے دوران دس ہزار سے زیادہ ڈیجیٹل اور فیلڈ وزٹ کے دوران تین ہزار 206 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں‘۔

تفتیشی مہم کے دوران دس ہزار سے زیادہ ڈیجیٹل اور فیلڈ وزٹ کیے گئے (فوٹو: ٹوئٹر)

محکمہ تفریحات کا کہنا ہے کہ ’ریاض میں 30 فیصد ، مکہ مکرمہ میں 27 فیصد ، الشرقیہ ریجن میں26 فیصد خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئی ہیں۔ دیگر تمام علاقوں میں کل خلاف ورزیاں 17 فیصد رہی ہیں‘۔ 
بیان میں کہا گیا کہ’ تفتیشی کارروائیوں کا مقصد تفریحی شعبے کا معیار بہتر بنانا اور اسے ترقی دینا ہے‘۔

شیئر: