Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نادیہ خان کی بیٹی سے بدسلوکی،ہالی وڈ اداکار پر مقدمہ

  دبئی ...پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان نادیہ خان نے ایک ہالی وڈ اداکار پر بیٹی کے ساتھ بدسلوکی اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کرادیا۔ ہالی وڈ اداکار کو دبئی کے پولیس اسٹیشن طلب کیا گیا۔نادیہ خان اپنی 14 سالہ بیٹی کے ہمراہ دبئی کے ہوٹل میں کاسٹنگ سیشن میں گئیں ۔ نادیہ خان نے بتایا کہ آڈیشن میں جب میری بیٹی کی باری آئی تو جج جو ہالی وڈ اداکار ہیںنے اسے بازو سے زور سے پکڑا اور کھینچا، جس کے باعث اس کے دونوں ہاتھوں میں گہری چوٹ جیسے نشانات پڑ گئے۔ نادیہ خان اپنی بیٹی کو اسپتال لے کر گئیں جہاں رپورٹ میں تشدد کی تصدیق ہوئی۔نادیہ خان نے مزید بتایا کہ میری بیٹی کو 2 لائنز دی گئیں تھیں اس سے پہلے کہ وہ کچھ بولتی اس پر تشدد کیا گیا اور اتنی زور سے دھکا دیا گیا کہ وہ دوسرے والدین کے قریب جاگری۔اس وا قعہ نے میری بیٹی کے اعتماد کو بالکل ختم کردیا ہے۔ 

 

شیئر: