میانوالی...پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ میانوالی کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ۔پائلٹ محفوظ رہا۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا ۔ پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ ایئر ہیڈکوارٹرز کی جانب سے انکوائری بورڈ کے احکامات جاری کردیئے گئے ۔رواں ماہ ضلع جھنگ میں بھی پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ معمول کی پرواز کے دوران گر کر تباہ ہوگیا تھا۔