Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری انجینیئر کو ’مذاق‘ مہنگا پڑ گیا، کویت سے ڈی پورٹ 

سیکیورٹی کو مذاق میں اپنے نجی سامان میں بم کی اطلاع دی تھی ( فائل فوٹو: سبق)
کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مصری انجینیئر کو ’مذاق‘ مہنگا پڑ گیا۔ اسے کویت سے ڈی پورٹ کردیا گیا۔ 
سبق اور العربیہ کے مطابق مصری انجینیئر نے وطن واپسی سے قبل سیکیورٹی چیک پوسٹ سے گزرتے ہوئے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کے اہلکاروں سے مذاق میں اپنے نجی سامان میں بم کی اطلاع دی۔ 
مصری انجینیئر کے سامان کی تلاشی لی گئی لیکن کوئی قابل اعتراض چیز نہیں نکلی تھی۔ 
مصری انجینیئر کی رپورٹ الجلیب پولیس سٹیشن کی گئی۔ فوری طور پر معاملہ سیکریٹری داخلہ انور البرجس کو بھیجا گیا جس میں مصری انجینیئر کی فوری بے دخلی کی سفارش کی گئی۔ 
 سیکیورٹی اہلکار کے حوالے بتایا کہ ’ایئرپورٹ سیکیورٹی ریڈ لائن ہے۔ اس حوالے سے مذاق میں کہی ہوئی بات کا بھی نوٹس لیا جاتا ہے‘۔ 
سیکیورٹی اہلکار نے بتایا کہ ’مصری انجینیئر نے الجلیب پولیس سٹیشن میں پوچھ گچھ کے دوران بتایا کہ اس نے جو کہا تھا وہ مذاق تھا‘۔ 

شیئر: