کویت میں کِٹ کیٹ چوری کرنے والے شخص کو ایک سال قید کی سزا
اتوار 30 جولائی 2023 10:15
ملزم نے رواں سال کے آغاز میں فروری میں چوری کی تھی۔ (فوٹو: اے ایف پی)
کویت کی بدعنوانی کی عدالت نے چاکلیٹس چوری کرنے والے ایک شہری کو ایک سال قید کی سزا دی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے شہری نے سلمیہ کوآپریٹو سوسائٹی کی شاخ سے 23 کٹ کیٹ کارٹن، 20 کیڈبری کارٹن اور 12 کنڈر کے کارٹن چوری کیے۔ ان کی کل مالیت 377 دینار ہے۔
کویت میں نگران کیمروں کو دیکھنے کے بعد تصدیق کی گئی کہ ملزم نے رواں سال کے آغاز میں فروری میں چوری کی تھی۔
ملزم نے شواہد اور نگرانی کے کیمرے کی فوٹیج کا سامنا کرنے کے بعد تفتیشی حکام کے سامنے چوری کا اعتراف کر لیا۔
ملزم کو کویتی بدعنوانی کی عدالت نے ایک سال کی مدت کے لیے قید کی سزا سنا دی۔ اس سزا کو سخت شمار کیا جا رہا ہے۔