انڈیا کے شہر ناگپور کے ایئرپورٹ پر فلائٹ روانہ ہونے سے تھوڑی دیر پہلے ہی پائلٹ چل بسا۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق جمعرات کے روز پرواز روانہ ہونے سے تھوڑی دیر قبل انڈین ایئرلائن ’اِنڈیگو‘ کا پائلٹ ناگپور ایئرپورٹ کے بورڈنگ گیٹ پر بے ہوش ہوگیا اور پھر چل بسا۔
ایئرلائن اِنڈی گو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہم آج ناگپور میں اپنے پائلٹ کی موت پر افسردہ ہیں۔ اُن کی طبیعت ناگپور ایئرپورٹ پر خراب ہوئی جس کے بعد انہیں ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ چل بسے۔‘
ڈائریکٹر جنرل آف سِول ایوی ایشن (ڈی جی سی اے) کے مطابق پائلٹ نے بدھ کے روز تین پروازیں بھی اُڑائیں۔
اس سے قبل بدھ کے روز قطر ایئرویز کے سینیئر پائلٹ کی دوحہ سے نئی دہلی آنے والی پرواز کے دوران موت واقع ہوگئین تھی۔