Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض کے پرائیویٹ ہسپتال میں آتشزدگی

متاثرہ ہسپتال شہر کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔ (فوٹو المرصد)
سعودی دارالحکومت  ریاض کے  زیر تعمیر پرائیویٹ ہسپتال میں آگ لگ گئی۔ شہری دفاع کے اہلکار بجھانے میں مصروف ہیں۔
اخبار 24، عاجل، سبق، المرصد، الاخباریہ اور العربیہ چینل کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ آگ یاسمین محلے میں زیر تعمیر ہسپتال میں اس جگہ لگی جہاں کام ہورہا تھا۔ اس کا امکان ہے کہ موقع پر موجود  سامان یا کباڑ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہو۔
شہری دفاع نے توجہ دلائی ہے کہ ابھی آگ لگنے کے  اسباب اور تفصیلات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا۔ متاثرہ ہسپتال شہر کے بڑے ہسپتالوں میں سے ایک ہے۔
شہری دفاع کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیمیں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے  وقوعہ پہنچ گئیں۔ ضرورت پڑنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیموں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔
ہسپتال میں آتشزدگی کے مناظر پر مشتمل ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔ جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  زیر تعمیر ہسپتال کی عمارت سے آگ کے شعلے اور دھویں کے بادل ہیبتناک شکل میں اٹھ رہے ہیں۔ آگ لگنے سے ہسپتال کا ایک حصہ تباہ ہوگیا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: