Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الاحسا آتشزدگی، تین بچے موقع پر دم توڑ گئے، ایک ہسپتال میں چل بسا

آگ العدالہ نیشنل کلب کے ٹرینر علی العبید کے گھر میں لگی (فوٹو: ٹوئٹر محکمہ شہری دفاع)
سعودی عرب کے علاقے الاحسا کے ایک گھر میں آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے چار بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
العربیہ چینل نے سے گفتگو کرتے ہوئے بچوں کے چچا خلیل العبید نے بتایا کہ’ آگ شارٹ سرکٹ سے لگی، چاروں بچے اکیلے میں تھے۔ ان کے والدین گھر پر موجود نہیں تھے‘۔ 
’آگ گودام میں لگی اور اس کمرے تک دھواں پھیل گیا جہاں بچے سوئے ہوئے تھے‘۔ 
بچوں کے چچا نے کہا کہ ’اگر بچے جاگ رہے ہوتے تو فوری طور پر کمرے سے نکل کر جاسکتے تھے‘۔ 
بیڈ روم میں جہاں بچے سوئے ہوئے تھے وہاں کوئی شاٹ سرکٹ نہیں ہوا تھا۔ 
بچوں کے چچا نے بچوں کا کمرہ بھی دکھایا اور بتایا کہ بچے آگ لگنے سے قبل ٹی وی سکرین پر گیم کھیل رہے تھے۔ کمرے کا دروازہ کھلا تھا، گودام میں لگنے والی آگ کا دھواں کمرے میں پھیل گیا۔
جب شہری دفاع کے اہلکار کمرے کے اندر پہنچے تو تین بچے دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے موقع پر دم توڑ چکے تھے، ایک بچے کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ بھی چل بسا۔
جس مکان میں آگ لگی وہ پرانے طرز کا ہے۔ خراب مالی حالات کے باعث اہل خانہ پرانے مکان میں سکونت پذیر تھے۔ 
یاد رہے کہ مشرقی سعودی عرب کی کمشنری الاحسا کے شہر العمران میں ایک گھر میں آتشزدگی سے چار بچے چار سالہ ھبہ، نو سالہ حسین، دو سالہ لیان اور ایک سالہ رھفدم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے تھے۔
آگ العدالہ نیشنل کلب کے ٹرینر علی العبید کے گھر میں لگی۔

شیئر: