Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے امریکی وزیر خارجہ کا ٹیلی فون پر رابطہ

سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے اور تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو امریکی ہم منصب انتونی بلنکن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران سوڈان کی صورتحال زیر غور آئی ہے۔
سوڈان میں فوجی کشیدگی کو روکنے اور تشدد کے خاتمے کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
انتونی بلنکن نے یوکرین کے بحران پر تبادلہ خیال اور اس کا حل تلاش کرنے کے لیے جدہ میں چالیس ممالک کے نمائندوں کی میزبانی میں اس ماہ کے شروع میں مملکت کی کوششوں کی تعریف کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  خطے میں قیام امن کے لیے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شیئر: