Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کائرہ ایڈوانی یا کریتی سینن، ڈان 3 کی ’جنگلی بلی‘ کون؟

ڈان ون اور ٹو میں ہیروئن کا کردار پریانکا چوپڑا نے ادا کیا تھا (فوٹو: ہندوستان ٹائمز)
یہ افواہ بہت سے عرصے سے چل رہی تھی کہ بالی وڈ فلم ڈان کی سیریز کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان کی جگہ کوئی نیا سٹار لے سکتا ہے لیکن جب یہ ہو چکا ہے اور رنویر سنگھ ’ڈان 3‘ بننے جا رہے ہیں تو اب شائقین میں یہ بحث چل نکلی ہے کہ اس فلم کی ’جنگلی بلی‘ کون ہو گی؟
انڈین شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ کوئی موئی کے مطابق رنویر سنگھ کا نام سامنے کے بعد یہ سوال اٹھا کہ ’جنگلی بلی‘ کون ہو گی اور پریانکا چوپڑا کی جگہ کون لے گا؟ جس کے بعد کائرہ ایڈوانی کا نام افواہوں میں رہا، اس کے بعد کریتی سینن کا نام اس وقت ابھر کر سامنے آیا جب انہیں ایکسل انٹرٹینمنٹ کے آفس کے سامنے دیکھا گیا۔
اس کے بعد انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے یہ خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اگر انہیں اس رول کے لیے کاسٹ کیا جاتا ہے تو یہ ایک اچھا کام ہو گا۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’وہ ایکشن کردار کے لیے (کریتی سینن) کائرہ سے بہتر ہیں۔‘ ان کے ساتھ ایک اور صارف نے بھی اتفاق کیا۔
ابھی یہ بات چل ہی رہی تھی کہ کسی نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہہ دیا کہ ’ہو سکتا ہے کہ یہ دونوں ہی فلم میں موجود ہوں۔‘ جس سے زیادہ تر صارفین نے عدم اتفاق کا اظہار کیا اور ایک نے عالیہ، کائرہ اور کریتی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ’اس کا مطلب ہے کہ ہمارے پاس تمام کرداروں کے لیے تین ہی نوجوان اداکارائیں موجود ہیں۔‘

’ڈان 3‘ میں رنویر سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے (فوٹو: شوبز تماشا)

ایک صارف نے فلم میں ان اداکاراؤں کی موجودگی کو ناممکن قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’بند کرو یہ ڈان 3 کی تکرار، 2025 سے قبل اس کی شوٹنگ بھی سٹارٹ نہیں ہو گی اور یہ بات خود فرحان نے بتائی ہے۔ ابھی سے ہیروئن کی کاسٹنگ نہیں ہونے والی۔‘
اسی طرح کچھ مزید صارفین نے کریتی سینن کے حوالے سے لکھا کہ ’وہ ڈان 3 میں ہیروئن کے رول کے لیے موزوں نہیں، اوورایکٹنگ کرے گی۔‘
ایک صارف نے محض ’لابنگ‘ کا لفظ لکھ کر اپنے خیالات کا اظہار کیا جبکہ ایک اور نے لکھا کہ ’اس کو مت لینا یار، وہ بہت بورنگ ہے۔‘

شیئر: