Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیف علی خان فلم ’آدی پُرش‘ کی پروموشن میں نظر کیوں نہیں آ رہے؟

سیف علی خان اس فلم میں راون کے روپ میں نظر آئیں گے (فوٹو: کوئی موئی)
انڈیا میں سینما بین رواں برس اوم راوت کی ایک بڑی فلم ’آدی پُرش‘ کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں جس میں سیف علی خان، پربھاس اور کریتی سینن مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔
یہ فلم ہندو مذہب کی جنگی کہانی ’رامائن‘ پر مبنی ہے جس میں ’باہو بلی‘ میں کام کرنے والے پربھاس رام کا کردار ادا کر رہے ہیں اور سیف علی خان راون کے روپ میں نظر آئیں گے۔
فلم کی ٹیم ان دنوں ملک بھر میں اس کی پرموشن کر رہی ہے اور اس سلسلے میں ہونے والے ایونٹس میں سیف علی خان کہیں نظر نہیں آ رہے۔ سوشل میڈیا پر اس حوالے سے بحث جاری ہے کہ شاید سیف علی خان کسی تنازعے سے بچنے کے لیے ایسا کر رہے ہیں۔
ٹیم نے حال ہی میں پرموشن کے لیے تیرومالا مندر کا دورہ کیا اور اس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈ اِٹ پر سیف علی خان کی پوسٹ پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کاسٹ میں شامل تمام لوگوں نے اپنی تقریر کا آغاز جے شری رام کہہ کر کیا، سیف یہ نہ کہتے اور اس سے تنازع پیدا ہوتا۔‘
ایک اور صارف نے کہا کہ ’وہ پٹودی کے نواب ہیں شاید اس لیے شامل نہیں ہوئے۔‘
تیسرے صارف نے کہا کہ ’بہتر یہی ہے کہ سیف ان چیزوں سے دور رہیں۔ دیکھیں فلم پٹھان میں شاہ رخ خان کے ساتھ کیا ہوا۔ انڈین ایجنٹ کی پاکستانی ایجنٹ سے محبت زعفرانی بکنی کی بے عزتی بن گئی۔ مجھے شاہ رخ خان کے بارے میں بہت برا محسوس ہوا۔‘

شیئر: