ٹریفک قانون کی 16 ایسی خلاف ورزیاں جن پر جرمانہ دس ہزار ریال تک
محکمہ ٹریفک خلاف ورزیوں اور جرمانے کا چارٹ جاری کیے ہوئے ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ ’ ٹریفک قانون کے تحت 16 خلاف ورزیاں ایسی ہیں جن کے ارتکاب پر ادارہ گاڑی ضبط کرلیتا ہے‘۔
عکاظ اخبار کے مطابق محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ’خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ 150 ریال اور انتہائی جرمانہ دس ہزار ریال ہے تاہم انتہائی جرمانے کا فیصلہ ٹریفک اتھارٹی کے ذریعے ہی ممکن ہے‘۔
محکمہ ٹریفک نے مزید کہا کہ ’کسی اور گاڑی کی نمبر پلیٹ استعمال کرنا، گاڑی کے چیسس نمبر مٹانا یا اسے ہٹانے کی کوشش کرنا ایسی خلاف ورزیاں ہیں جن میں سے ہر ایک پر جرمانہ پانچ ہزار ریال اور انتہائی جرمانہ دس ہزار ریال ہے‘۔
علاوہ ازیں ان میں سے ہر ایک خلاف ورزی پر محکمہ گاڑی کو اپنی تحویل میں لیتا ہے اور جرمانہ ادا کیے بغیر گاڑی مالک کے حوالے نہیں کی جاتی۔
یاد رہے کہ محکمہ ٹریفک خلاف ورزیوں اور جرمانے کے حوالے سے چارٹ جاری کیے ہوئے ہے۔