دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کے درمیان فاصلہ نہ رکھنے پر کتنا جرمانہ ہو گا؟
گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔ (فوٹو سبق)
محکمہ ٹریفک نے خبردار کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنا ٹریفک خلاف ورزی ہے جس پر جرمانہ ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ ٹریفک نے کہا ہے کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ نہ چھوڑنے پر 150 تا 300 ریال تک کا جرمانہ وصول کیا جائے گا۔
محکمہ ٹریفک نے توجہ دلائی کہ گاڑیوں کے درمیان محفوظ فاصلہ برقرار رکھنا اچانک بریک لگنے کی صورت میں حادثات سے بچاؤ کے لیے ضروری ہے۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں