بریدہ کھجور فیسٹول میں کا شتکاروں کے ساتھ کاروباری اور دستکار خواتین بھی شریک
اس فیسٹیول میں پھلوں کی 45 سے زیادہ اقسام رکھی گئی ہیں( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے شہر قصیم میں بریدہ کھجور فیسٹیول جاری ہے جس میں 50 سے زیادہ فیملی بیسڈ کاشتکار، دستکار خواتین اور وومن انٹرپرینر حصہ لے رہی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 25 اگست تک جاری رہنے والی اس ایونٹ کا مقصد دستکاری کے مقامی ہنرمندوں کی مملکت کی مصنوعات کو فروغ دینے اور اس کی ثقافت کو محفوظ رکھنے کے لیے کوششوں کا اعتراف کرنا ہے۔
اس فیسٹیول کا اہتمام ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ نے کیا ہے جس کا مقصد کھجور کی کاشت اور مصنوعات کی پیداوار سے متعلق مہارت کے تبادلے کو آسان بنانا ہے۔
یہ فیسٹیول چار ہزار سے زیادہ سیزن ملازمتوں کے مواقع پیدا کرتا ہے جو مملکت بھر میں مقامی سطح پر روزگار کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔
اس فیسٹیول میں پھلوں کی 45 سے زیادہ اقسام ہیں اور اس نے بڑی تعداد میں تاجروں اور وزیٹرز کو راغب کیا جس سے تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا۔
سکری کھجور کی قسم سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ہے، اس کے بعد الصقعی قسم ہے۔ دیگر مشہور اقسام میں خلاص اور سرخ سکری شامل ہیں۔
دریں اثنا 40 سے زیادہ مقامی آرٹسٹ بریدہ کھجور فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں۔ فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز ان آرٹسٹوں کو کھجور کے درختوں اور ان کے پھلوں کی معاشی اور سماجی اہمیت کی تصویر کشی کرتے ہوئے پینٹنگز بناتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
کھجور کے درخت کے جھنڈ، تنے اور پھل سمیت اس کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والی لگ بھگ 150 دیواریں ایک نمائش میں رکھی گئی ہیں جو کھجور کے درخت سے منسلک متنوع مینوفیکچرنگ صنعتوں کو بھی نمایاں کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ نمائش میں ایسی پینٹنگز پیش کی گئی ہیں جو کھجور کے درختوں کی پیداوار کے ذریعے ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور اس کی ثقافتی شناخت کو تقویت دینے میں کلیدی کردار کی علامت ہیں۔