Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بریدہ میں 25 روزہ کھجور فیسٹول، 45 اقسام کی کھجووں کی مارکیٹنگ

القصیم میونسپلٹی کی شراکت سے کھجور فیسٹول  کا اہتمام کیا گیا ہے( فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کے قصیم ریجن  کے علاقے بریدہ میں منگل کو کھجور فیسٹول کا آغاز ہوا ہے کو 25 دن تک جاری رہے گا۔ 
اخبار  24 کے مطابق وزارت ماحولیات و پانی و زراعت قصیم شاخ نے گورنریٹ کی نگرانی اور القصیم میونسپلٹی کی شراکت سے کھجور فیسٹول  کا اہتمام کیا ہے۔ 
القصیم میں  وزارت کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر عبدالعزیز الرجیعی نے کہا کہ ’گیارہ ملین سے زیادہ درختوں کی پیداوار فیٹسول میں پیش جارہی ہے‘۔ 
انجینیئر عبدالعزیز الرجیعی نے کہا کہ’ وزارت کھجوروں کے سودوں کا حجم بڑھانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہی سعودی وژن 2030 کا اہم ہدف ہے‘۔ 


فیسٹول میں ثقافتی، سماجی ، تفریحاتی اور آگہی پروگرام بھی ہو رہے ہیں (فوٹو: اخبار 24)

القصیم میں  وزارت کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا تھا کہ’فیسٹول کے دوران قصیم ریجن میں پیدا ہونے والی  45 سے زیادہ قسموں کی کھجوروں کی مارکیٹنگ ہورہی ہے۔ اس میں متعدد سرکاری اور نجی ادارے شریک ہیں‘۔ 
فیسٹول ایگزیکٹیو چیئرمین  ڈاکٹر خالد النقیدان نے کہا کہ ’یہاں ثقافتی، سماجی ، تفریحاتی اور آگہی پروگرام بھی ہو رہے ہیں۔ ان میں چار ہزار سے زیادہ  سعودی نوجوان شریک ہیں‘۔
علاوہ ازیں دستکار خاندان بھی فیٹسول کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ 

شیئر: