Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرٹسٹ جو بریدہ کھجور فیسٹول میں ورثے کی منظر کشی کررہے ہیں

بریدہ کھجور فیسٹول 25  اگست تک جاری رہے گا ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب میں 40 سے زیادہ مقامی آرٹسٹ بریدہ کھجور فیسٹیول میں حصہ لے رہے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق فیسٹیول میں آنے والے وزیٹرز ان آرٹسٹوں کو کھجور کے درختوں اور ان کے پھلوں کی معاشی اور سماجی اہمیت کی تصویر کشی کرتے ہوئے پینٹنگز بناتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق قصیم میں ماحولیات، پانی اور زراعت کی وزارت کی شاخ کے زیر اہتمام 25  اگست تک جاری رہنے والے اس ایونٹ میں مقامی کسان اور کھجور کے تاجر گیارہ ملین سے زیادہ کھجور کے درختوں کی پیداوار  لاتے ہیں۔


فیسٹیول نے 4000 سے زیادہ سیزنل ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں (فوٹو: عرب نیوز)

کھجور کے درخت کے جھنڈ، تنے اور پھل سمیت اس کے مختلف پہلوؤں کی عکاسی کرنے والی لگ بھگ 150 دیواریں ایک نمائش میں رکھی گئی ہیں جو کھجور کے درخت سے منسلک متنوع مینوفیکچرنگ صنعتوں کو بھی نمایاں کرتی ہیں۔
اس کے علاوہ نمائش میں ایسی پینٹنگز پیش کی گئی ہیں جو کھجور کے درختوں کی پیداوار کے ذریعے ملک کی معیشت کو فروغ دینے اور اس کی ثقافتی شناخت کو تقویت دینے میں کلیدی کردار کی علامت ہیں۔
قصیم کے گورنر شہزادہ فیصل بن مشعل نے بھی فیسٹیول کا دورہ کیا اور سرمایہ کاری کے مختلف انیشیٹوز کی مدد سے کھجور کی تیاری کے شعبے میں ہونے والی پیش رفت پر روشنی ڈالی۔
فیسٹیول نے 4000 سے زیادہ سیزنل ملازمتوں کے مواقع بھی فراہم کیے ہیں۔

شیئر: