Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تعلیم سے کینیڈین اور عراقی سفیروں کی ملاقات

عراقی طلباء مملکت کی یونیورسٹیوں میں پیش کردہ وظائف سے فائدہ اٹھائیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی عرب کے وزیر تعلیم یوسف البنیان نے مملکت میں کینیڈا اور عراق کے سفیروں سے الگ الگ ملاقاتیں کی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق کینیڈین سفیر جین فلپ لینٹاؤ سے ملاقات کے موقع پر یوسف البنیان نے مملکت اور کینیڈا کے درمیان سائنسی تحقیق اور ایجادات کے شعبوں میں سائنسی تعاون، یونیورسٹی کی تعلیم کے علاوہ مستقبل میں تعاون کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر کینیڈا کو سکالرشپ کے نئے مقامات میں شامل کرنے کے بعد خادم حرمین شریفین سکالرشپ پروگرام کے زیر تحت سعودی طلباء کو دستیاب تعلیمی مواقع پر بھی بات چیت ہوئی۔
سعودی وزیر تعلیم نے عراقی سفیر صفیہ السہیل کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان فنی مہارت کے تبادلے کا جائزہ لیا۔
اس کے علاوہ سعودی عراقی رابطہ کونسل کے تحت تعلیمی اور سائنسی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کے ساتھ ساتھ تعاون کا طریقہ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

سائنسی تحقیق اور ایجادات کے شعبوں میں سائنسی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ فوٹو عرب نیوز

حکام نے دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے درمیان شراکت داری سے متعلق کوششوں کی حمایت کی۔
سعودی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے لیے عراقی طلباء کو مملکت کی جانب سے پیش کردہ وظائف سے فائدہ اٹھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 

شیئر: