Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرو‘ 50 ہزار سے زیادہ غیر ملکی طلبہ کی رجسٹریشن

پلیٹ فارم پر اردو سمیت 10 زبانوں میں اندراج کرایا جاسکتا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں تعلیم حاصل کرو‘ پلیٹ فارم پر پچاس ہزار سے زائد غیرملکی طلبہ نے رجسٹریشن کرائی ہے‘۔  
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے  مطابق وزارت تعلیم کے حکام نے شارجہ میں تعلیم کی بین الاقوامی ایکسپو نمائش میں سعودی جامعات کے طالب علموں اور اساتذہ کی موجودگی میں یہ بات کہی۔
شارجہ نمائش میں سعودی سٹال توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بڑی تعداد میں طالب علموں نے سٹال کا دورہ کیا اور انہوں نے مختلف شعبوں میں سعودی جامعات میں داخلہ لینے کی خواہش ظاہر کی۔ 
وزارت تعلیم نے بتایا کہ پچاس ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات نے  پلیٹ فارم پر اندراج کرایا ہے اور یہ پلیٹ فارم جنوری 15 2023 تک اندراج کے لیے کھلا رہے گا۔ اس میں اردو سمیت 10 زبانوں میں اندراج کرایا جاسکتا ہے۔
اس کے ذریعے دنیا کے کسی بھی ملک کے طلبہ سعودی عرب میں تعلیم کے لیے اندراج کراسکتے ہیں۔

شیئر: