Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈین فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک تین خواتین زخمی

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کسی قسم کی مہم جوئی کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پی
انڈین فوج نے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں ایک شہری ہلاک جبکیہ تین زخمی ہوئے ہیں۔
پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے پیر کو جاری بیان کے مطابق انڈین فوج نے شہریوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ضلع کوٹلی کے  گاؤں اولی کے 60 سالہ رہائشی غیاث ہلاک ہو گئے جبکہ کھیتوں میں گھاس کاٹتے ہوئے 3 خواتین زخمی ہوئی ہیں۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ انڈیا کی جانب سے کھلم کھلا جارحیت سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے تاہم شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔
بیان کے مطابق پاکستانی عوام کے خلاف کسی قسم کی مہم جوئی کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔

شیئر: