افریقی ملک چاڈ میں سعودی سفیر عامر بن علی الشھری نے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی خدمات کی طرف سے چاڈ کی وزیر قومی یکجہتی امینہ بریسیل کو 110 ٹن کھجوروں کا تحفہ حوالے کیا ہے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کھجوروں کا تحفہ چاڈ کے دارالحکومت میں وزارت سماجی یکجہتی کے دفتر میں حوالے کیا گیا۔
سعودی سفیر نے کہا کہ ’کھجوروں کایہ تحفہ سعودی عرب کی جانب سے انسانیت نواز امدادی پروگرام کے تحت دیا گیا ہے‘۔
’چاڈ کے بھائیوں کو اس کی ضرورت تھی کہ وہاں سیلاب آیا ہوا ہے اور مقامی شہری بڑی تعداد میں اس سے متاثر ہیں‘۔
چاڈ کی وزیر نے انسانیت نواز تحفے پر شاہ سلمان مرکز کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ’یہ تحفہ دونوں ملکوں کے بہترین تعلقات کے گہرے ہونے کا پتہ دے رہا ہے‘۔