شاہ سلمان ہیوُمینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر کی جانب سے افغان عوام کے لیے 100 ٹن کھجوروں کا تحفہ پیش کیا گیا۔
یہ تحفہ جمعے کے روز کابل میں سعودی عرب کے ناظم الامور محمد بن خصر الشمری کی جانب سے اسلام آباد میں افغان ہلال احمر کے ڈائریکٹر جنرل غلام حبیب حسام کے حوالے کیا گیا۔
اس موقع پر شاہ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹرکے کابل دفتر کے ڈائریکٹر فہاد بن سعد القہطانی اور کابل میں سعودی سفارت خانے کے میڈیا ڈائریکٹر منصور حمید القہطانی بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ہر سال افغان عوام کے لیے کھجوروں کا تحفہ پیش کیا جاتا ہے۔