Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حائل یونیورسٹی میں مخلوط کلاسیں، حقیقت کیا ہے؟

سوشل میدڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی( فوٹو: اخبار 24)
سعودی عرب کی حائل یونیورسٹی نے مخلوط کلاسوں سے متعلق اطلاعات کی تردید کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ’حائل یونیورسٹی میں مخلوط کلاسیں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے‘۔ 
ویڈیو اس وقت کی ہے جب طلبہ و طالبات ’تعارفی کلاس‘ میں شرکت کے بعد باہر آرہے تھے۔ 
حائل یونیورسٹی نے خبردار کیا کہ ’سوشل میدڈیا پر افواہیں پھیلانے والوں کا تعاقب کیا جائےگا اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی‘۔ 

شیئر: