Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسیقی کی مخلوط محفل پر ریستوران سیل

احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا (فوٹو: سوشل میڈیا)
 سعودی عرب کے قطیف ریجن میں بلدیہ نے موسیقی کی مخلوط محفل منعقد کرنے پر کیفے کو سیل کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔
موسیقی کی محفل میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے کسی قسم کی احتیاطی تدابیر پر بھی عمل نہیں کیا جا رہا تھا جبکہ مہلک بیماری سے بچاو کے لے وہاں آنے والوں نے ماسک کی پابندی بھی نہیں کی تھی۔
ویب نیوز اخبار 24 کے مطابق قطیف ریجن میں ایک شخص نے بلدیہ کے شعبہ شکایات میں اطلاع دی کہ علاقے کے ایک کیفے میں موسیقی مخلوط محفل منعقد کی جا رہی ہے جس میں بڑی تعداد میں مرد اور عورتیں شریک ہیں۔ 
اطلاع دینے والے نے مزید کہا تھا کہ محفل میں کورونا وائرس سے بچاو کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل بھی نہیں کیا جا رہا بلکہ کیفے میں گنجائش سے زیادہ لوگ موجود ہیں جنہوں نے ماسک بھی نہیں لگایا ہوا۔ 
اطلاع ملتے ہی بلدیہ کی مخصوص ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ کیفے کے مالک کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے اس پر جرمانہ عائد کیا۔ کیفے کو بھی سیل کر دیا گیا۔

شیئر: