Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیر خارجہ کی امارات کے سفیر سے ملاقات، تجارت و سرمایہ کاری پر گفتگو

دفتر خارجہ کے مطابق ’سعودی عرب کے بعد امارات ترسیلات زر بھیجنے کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے‘ (فوٹو: وزارت خارجہ)
پاکستان کے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات کی جس میں تجارت اور سرمایہ کاری پر گفتگو کی گئی۔
بدھ کو پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کے امارات کے ساتھ مضبوط سفارتی اور معاشی تعلقات ہیں۔‘
بیان کے مطابق ’جولائی میں یو اے ای نے سٹیٹ بینک میں ایک ارب ڈالر جمع کروا کر پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچنے میں مدد کی۔‘
’اسی ماہ دونوں ممالک کے درمیان کراچی بندرگاہ پر کارگو ٹرمینل کا معاہدہ ہوا جس سے 220 ملین ڈالر کی سرمایہ ابتدائی سرمایہ کاری ہوگی۔ سعودی عرب کے بعد امارات ترسیلات زر بھیجنے کا دوسرا بڑا ذریعہ ہے۔‘
دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ ’یو اے ای کے سفیر حمد عبید الزعابی نے نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے ساتھ دوطرفہ، علاقائی مشترکہ مفادات اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے کے امور پر بات چیت کی۔‘
متحدہ عرب امارات میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی سرکاری اور نجی اداروں میں کام کرتے ہیں جو سالانہ چار ارب ڈالر سے زائد ترسیلات زر پاکستان بھیجتے ہیں۔

شیئر: