Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اولاد نے ساتھ چھوڑ دیا مگر انڈین نے خدمت کر کے دل جیت لیا، معمر شہری

ان دنوں سعودی عرب میں سوشل میڈیا پر ایک معمر شہری کے درد ناک  قصے پر مشتمل ویڈیو کلپ وائرل ہے جن کو اولاد نے بے سہارا چھوڑ دیا ہے۔
المرصد ویب سائٹ کے مطابق بزرگ شہری اپنا تعارف کراتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ وقت کے ساتھ سب کچھ بدل جاتا ہے۔
معمر شہری کو ویڈیو کلپ میں یہ بھی کہتے سنا جا رہا ہے کہ ’اولاد اپنے اہل و عیال میں مست ہے انہیں اپنے بچوں سے دلچسپی ہے۔ ایسے دن آگئے کہ میں اب اکیلا ہوں۔ اپنے کمرے میں اس طرح بیٹھا ہوں جیسے جیل میں قید ہوں۔ اللہ تعالی نے پینشن کا انتظام کیا ہوا ہے اہلیہ نیک خاتون ہیں بیمار ہونے کے باوجود میری خدمت کرتی ہے۔‘
معمر شہری نے اپنی ویڈیو کا اختتام ایک انڈین کو خراج تحسین پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ’ایک انڈین میری خدمت پر مامور ہے اس نے  میرا ساتھ نہیں چھوڑا۔ وہی مجھے باہر لے جاتا ہے اور گھر واپس لاتا ہے۔‘
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: