Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مجھے کیوں نکالا‘، مصری شہری کو اہلیہ نے 38 سال بعد گھر سے نکال دیا 

مصری شہری اپنی کالیف کی کہانی سناتے ہوئے رو پڑا ( فوٹو: سکرین گریب)
معمر مصری شہری نے شکوہ کیا ہے کہ ’اس کی اہلیہ نے پیسے ختم ہونے پر شادی کے 38 برس بعد گھر سے نکال دیا۔‘
مصری شہری گھر سے نکالے جانے کے بعد اپنی تکلیف کی کہنا سناتے ہوئے رو پڑا۔
مصری میڈیا صدا البلاد کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ ’اس بات پر حیرت ہے کہ اہلیہ نے نہ صرف گھر سے نکالا بلکہ میرے کپڑے بھی سڑک پر پھینک دیے‘۔
 ’میرے بیٹے اور بیٹی بھی اپنی ماں کو قائل کرنے میں ناکام  رہے۔ ان کا کہنا ہے وہ کسی بھی قیمت پر آپ کو گھر میں رہنےکی اجازت دینے پر آمادہ نہیں‘۔ 
مصری شہری نے کہا کہ ’میری اولاد شادی شدہ ہے اور وہ پرورش کا حق ادا نہیں کررہی۔ اگر گھر سے کسی کو نکلنا تھا تو وہ میں نہیں بلکہ میری اہلیہ تھی‘۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ’ 38 سال کی شادی شدہ زندگی کے دوران اہلیہ کے ساتھ  میرا معاملہ بہت اچھا رہا۔ میٹرو میں ملازم تھا۔ دس سال قبل بیماری کے بعد آپریشن کرایا اور مجبورا اسے ملازمت ترک کرنا پڑی‘۔ 
’ ملازمت چھوڑنے پر جنرل سٹور کھول لیا تھا۔ اہلیہ کو اپنے خرچ  پرعمرہ بھی کرایا  لیکن جب میرے پاس کچھ نہیں بچا  تو پہلے گھر چھوڑنے کو کہا اور پھر دھکے دے کر باہر نکال دیا‘۔ 
مصری شہری نے بتایا کہ ’وہ 30 جون 2021 سے اب تک کینسر انسٹی ٹیوٹ  کے سامنے ڈیرہ ڈالے ہوئے ہے اور انسٹی ٹیوٹ سے علاج کراتا ہے۔ گزر بسر خیراتی اداروں کی مدد سے ہورہی ہے‘۔ 

 

شیئر: