پاکستان میں ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے عوام کو آگاہ کیا ہے کہ درخواستوں کی تعداد ادارے کی روزانہ پاسپورٹ چھاپنے کی تعداد سے کہیں زیادہ ہو گئی ہے اس وجہ سے بیک لاگ بن گیا۔
اس بیک لاگ کو کم یا ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ ترسیل کی مدت میں توسیع کی گئی ہے جس کے تحت ارجنٹ فیس کے ساتھ جو پاسپورٹ پانچ سے سات دن میں مل رہا تھا اب پندرہ سے بیس دن میں ملے گا۔ اسی طرح نارمل فیس کے ساتھ پاسپورٹ پندرہ سے بیس دن کے بجائے تیس سے 35 دن میں ملے گا۔
پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد یومیہ چالیس 40 ہزار سے متجاوز
ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کی ہفتہ وار ای کچہری کے دوران بھی سینکڑوں افراد نے ایک ہی سوال کیا کہ انھوں نے کئی ہفتے قبل پاسپورٹ بننے یا تجدید کے لیے اپلائی کیا تھا لیکن ابھی تک موصول نہیں ہوا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان میں پاسپورٹ رینیو کروانے کی فیس میں اضافہNode ID: 784216
-
اٹلی جانے والے امریکی جوڑے کا پاسپورٹ کتے نے نگل لیاNode ID: 789331