پاکستان میں گذشتہ ہفتے ضلع بٹگرام میں چیئرلفٹ میں پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کے لیے شروع کیے گئے آپریشن، پاکستان کے خلائی پروگرام، ایمان مزاری اور علی وزیر کی گرفتاری اور لاہور میں بچوں کے قریبی رشتہ داروں کے ہاتھوں کے قتل کے حوالے سے خبریں قارئین کی توجہ کا مرکز رہیں۔
بٹگرام میں چارپائی نما چیئر لفٹ سے بچوں کی جان کیسے بچائی گئی؟
خیبر پختونخواہ کے ضلع بٹگرام تحصیل الائی میں چیئر لفٹ میں پھنسے ہوئے تمام اآٹھ افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔
منگل کی صبح چیئر لفٹ کی رسی ٹوٹ جانے کے باعث سکول کے بچے اور اساتذہ دریا کے اوپر 900 فٹ کی بلندی پر لفٹ میں پھنس گئے تھے۔
وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے بھی ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر اطمیان کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
’ہم صرف ڈگریاں بانٹتے ہیں‘، خلائی دوڑ میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
23 اگست 2023 انڈیا کے لیے ایک ایسا دن ثابت ہوا جس نے عالمی افق پر اس کا نام ان ممالک کی فہرست میں شامل کرا دیا جو چاند تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔
انڈیا کی جانب سے روانہ کیا جانے والا چندریان تھری مشن بدھ کی شام تقریباً چھ بجے چاند کے قطب جنوبی حصے پر اُترا۔
اس کے نتیجے میں انڈیا چاند کے اس حصے پر خلائی جہاز اتارنے والا پہلا اور امریکہ، سابق سوویت یونین اور چین کے بعد سافٹ لینڈنگ کرنے والا چوتھا ملک بن گیا ہے۔
مزید پڑھیں
ایمان مزاری اور علی وزیر گرفتار، انسانی حقوق کی تنظیموں کی مذمت
سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی اور انسانی حقوق کی کارکن ایڈووکیٹ ایمان مزاری کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پر بیان میں گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کیپیٹل پولیس نے علی وزیر (جنوبی وزیرستان سے منتخب سابق رکن قومی اسمبلی اور پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما) اور ایمان مزاری کو گرفتار کیا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’دونوں ملزمان اسلام آباد پولیس کو تفتیش کے لیے مطلوب تھے۔ تمام کارروائی قانون کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔‘
مزید پڑھیں
لاہور کے وہ 9 بچے جو قریبی رشتہ داروں کے ہاتھوں قتل ہوئے
لاہور کے علاقے ہنجروال کے رہائشی خرم شہزاد کے چہرے پر ندامت کے کوئی آثار نہیں تھے۔ اس کے کانوں میں اب بھی اپنی سابقہ بیوی فروہ کے یہ الفاظ گونج رہے تھے: ’فاطمہ تمہاری بیٹی نہیں ہے۔‘
فروہ کے اس انکشاف کے بعد گویا اس کی ٹانگوں میں جان ہی نہیں رہی تھی۔
یہ دن کاٹنا اس کے لیے مشکل ہو گیا تھا۔ رات ہوئی تو اس نے تین برس کی معصوم فاطمہ کے منہ پر ہاتھ رکھ کر اس زور سے دبایا کہ اس کے سانسوں کی ڈور ہی ٹوٹ گئی۔
مزید پڑھیں
تحفوں کی ’بارش‘ کے بعد انڈین خاتون انجو کو پاکستانی اشتہارات میں کام کی پیشکش
انجو جب انڈیا سے اپنے فیس بک دوست نصراللہ سے شادی کرنے کے لیے پاکستان آئیں تو پاکستانی میڈیا کی فوری توجہ کا مرکز بن گئیں۔
شہریوں کی جانب سے بھی غیرمعمولی آؤبھگت کی گئی جو انجو کے لیے حیرانی کا باعث تھی۔ وہ خریداری کے لیے جب بھی بازار جاتی ہیں تو لوگ انہیں بہن کہہ کر مخاطب کرتے ہیں اور ان سے خریدی گئی چیزوں کے پیسے بھی وصول نہیں کرتے۔
انجو کو فاطمہ کا نیا نام تو مل چکا ہے اور ان کے ویزے کی مدت میں بھی توسیع ہو چکی ہے، مگر فی الحال کچھ ذاتی نوعیت کے مسائل کے باعث وہ اپنے مستقبل کے حوالے سے پُریقین نہیں۔
مزید پڑھیں