Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو میں سیاحتی سرگرمیاں اور سہولتیں متعارف

ریزرو کے اندرر گاوں، صحرا ہیں جہاں ایک لاکھ افراد بستے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچر ریزور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے حال ہی میں ریزرو کے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کی ایک متنوع رینج اور سہولتیں متعارف کرائی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجننسی ایس پی اے کے مطابق ان میں ماحولیاتی کیمپس، پیرا گلائیڈنگ، گھڑ سواری، واکنگ ٹریک، فوڈ اینڈ بیوریج کارٹس، ٹورسٹ ٹریل، فلکیاتی مشاہدہ، سینڈ سکینگ، کیمل کاررواں ٹریل، بگی بائیکنگ، کیمپنگ سائٹس اور سائیکلنگ ٹریک شامل ہیں۔
امام ترکی بن عبداللہ رائل نیچرریزور91 ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر میحط ہے اور مملکت کے شمال مشرقی حصے میں واقع ہے۔ یہ وزیٹرز کے لیے ایک مقبول منزل ہے۔ خاص طور پر جو افراد ماحولیاتی سیاحت، پرندوں کو دیکھنے، ہائیکنگ اورفطرت کا تجربہ کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔
ریزرو ثقافتی تجربات بھی پیش کرتا ہے جو وزیٹرز کو مقامی بدو کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرنے، ان کے روایتی طرز زندگی کے بارے میں جاننے اور روایتی کھانوں سے  لطف اندوز ہونے کی اجازت دیتا ہے۔
یہ ریزرو سعودی عرب کے چھ محفوظ رائل ریزرو میں سے ایک ہے۔ جو 2018 میں شاہی حکم کے ذریعے قائم کیا گیا تھا۔ اس کے بنیادی اہداف میں جنگلی حیات کا تحدظ، ترقی اور تنوع شامل ہیں۔
ریزرو کے اندرر گاوں، صحرا ہیں جہاں تقریبا 80 ہزار سے ایک لاکھ افراد بستے ہیں۔ 

شیئر: