Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی رائل ریزرو محفوظ علاقوں کے عالمی ڈیٹا بیس میں شامل

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ گرین لسٹ میں شمولیت کے لیے ضوابط کی پابندی کی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)
کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو محفوظ علاقوں کےعالمی ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ عالمی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے والا پہلا سعودی ریزرو ہے جو سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنطیموں کے ساتھ محفوط ڈیٹا کا سرکاری ذریعہ ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ’انٹرنیشنل ڈیٹا میں اندراج اس بات کا اعتراف ہے کہ مملکت میں عالمی معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ اس سے کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو کو بین الاقوامی گرین لسٹ میں شامل کیے جانے کی راہ بھی ہموار ہوگئی ہے۔‘
سعودی اتھارٹی نے کہا کہ ’عالمی نظام کے مطابق گرین لسٹ میں شمولیت کے لیے مطلوب ضوابط کی پابندی کی جائے گی۔‘
یاد رہے کہ رواں سال اکتوبر میں ریاض میں شاہ سلمان محفوظ قومی جنگل نے دو روزہ سیمینار کا اہتمام کیا تھا جس کا عنوان ’محفوظ قومی جنگلات اور عالمی ضوابط و پیمانے‘ تھا۔
اس کا اہتمام قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی تنظیم کے تعاون اور سرکاری اداروں کی شراکت سے کیا گیا تھا۔ 

  یہاں جبہ کا علاقہ ہے جو 8 صدی قبل مسیح سے کہیں زیادہ پرانا ہے۔(فوٹو ایس پی اے)

یاد رہے کہ شاہ سلمان محفوظ قومی شاہی جنگل مشرق وسطی کا سب سے بڑا جنگل ہے جس کا رقبہ ایک لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ ہے۔
یہ سعودی عرب کے چار ریجنوں الجوف، حائل، تبوک اور حدود شمالیہ میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ایسے آثار قدیمہ بھی موجود ہیں جو یونیسکو کے ساتھ درج ہیں۔
  یہاں جبہ کا علاقہ بھی ہے جو 8 صدی قبل مسیح سے کہیں زیادہ پرانا ہے۔ 

شیئر: