سعودی عرب کے کنگ سلمان رائل ریزرو میں 350 اقسام کے جانور
سعودی عرب کے کنگ سلمان رائل ریزرو میں 350 اقسام کے جانور
جمعرات 17 اگست 2023 0:02
کنگ سلمان رائل ریزرو مشرق وسطی کا سب سے بڑا جنگل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے کنگ سلمان رائل ریزرو میں 350 اقسام کے جانور موجود ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق کنگ سلمان رائل ریزرو مختلف اقسم کی جنگلی حیاتیات کا گھر ہے ان میں ’آئی بیکس‘، جنگلی بلی، پرندے، رینگنے والے جانور، کئی قسم کے ہرن، عرب چیتا، عرب لومڑی، صحرائی بلی، خرگوش، مرغابی، الو، گدھ اور ممالیہ جانور شامل ہیں۔
کنگ سلمان رائل ریزرو میں 14 اقسام کا جغرافیائی ماحول ہے۔ یہ پہاڑوں، میدانی علاقوں، ٹیلوں وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اس کے تحت تین بڑے علاقے حرۃ الحرۃ، الطبیق اور الخنقہ آتے ہیں۔
کنگ سلمان رائل ریزرو شمالی حدود، الجوف، تبوک اور حائل ریجنوں میں پھیلا ہوا ہے۔
اتھارٹی فطری زندگی کا ماحول بحال کرنے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے۔ ایسے جانوروں، پرندوں اور پودوں کے احیا کی کوشش بھی کی جا رہی ہے جو معدوم ہوتے جارہے ہیں۔
واضح رہے کنگ سلمان بن عبدالعزیز رائل ریزرو ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو محفوظ علاقوں کےعالمی ڈیٹا بیس میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ عالمی ویب سائٹ پر رجسٹرڈ ہونے والا پہلا سعودی ریزرو ہے جو سرکاری ایجنسیوں اور بین الاقوامی تنطیموں کے ساتھ محفوط ڈیٹا کا سرکاری ذریعہ ہے۔
یاد رہے کہ کنگ سلمان رائل ریزرو مشرق وسطی کا سب سے بڑا جنگل ہے جس کا رقبہ ایک لاکھ 30 ہزار مربع کلو میٹر سے زیادہ ہے۔
یہ سعودی عرب کے چار ریجنوں الجوف، حائل، تبوک اور حدود شمالیہ میں پھیلا ہوا ہے۔ یہاں ایسے آثار قدیمہ بھی موجود ہیں جو یونیسکو کے ساتھ درج ہیں۔
یہاں جبہ کا علاقہ بھی ہے جو 8 صدی قبل مسیح سے کہیں زیادہ پرانا ہے۔