سعودی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ’ پیر کی شام رائل سعودی ایئر فورس کا ’ٹورنیڈو‘ جنگی طیارہ مشرقی ریجن میں گرکر تباہ ہوگیا۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے بیان میں کہا کہ ’کنگ عبدالعزیز ایئربیس ظہران کے تربیتی علاقے میں معمول کے تربیتی مشن کے دوران حادثہ پیش آیا‘۔
ترجمان نے تصدیق کی کہ طیارے کا عملہ محفوظ رہا۔ زمین پر بھی کوئی زخمی یا نقصان نہیں ہوا۔
بیان کے مطانق ’ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کے اسباب کا پتہ لگانے کے لیے اپنا کام شروع کردیا ہے‘۔