Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں بارش کے بعد ہر طرف زندگی اور خوبصورت مناظر

درختوں اور سبزہ زاروں سے پورا علاقہ سجا ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں بارش نے طائف کو سحر آفریں شہر میں تبدیل کردیا۔ پرکشش مناظر، چشمے اور آبشار دیکھنے سیاح کھینچے آرہے ہیں۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق مختلف ممالک کے سیاح پرفضا مقام طائف کی سیر کے لیے انفرادی  شکل اور گروپوں کی صورت میں آنے لگے ہیں۔ 
موسم گرما کی بارش نے  طائف کمشنری، اس کی وادیوں اور پہاڑی گھاٹیوں کو سحر آفریں بنادیا ہے۔ ان دنوں طائف کی آب و ہوا معتدل ہے۔ ہر طرف زندگی اور خوبصورت مناظر دعوت دیدار دے رہے ہیں۔ 
طائف کے فلک بوس پہاڑوں اور وادیوں کو آبشاروں نے اور زیادہ حسین بنادیا ہے۔ 
کوہستانی علاقے میں مختلف شکل اور رنگ کے پھول کھلے ہوئے ہیں۔ درختوں اور سبزہ زاروں سے پورا علاقہ سجا ہوا ہے۔ خوشبو دار پودے بھی بڑی تعداد میں جگہ جگہ دیکھے جاسکتے ہیں۔ 

شیئر: