Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف میں شہابیوں کی بارش، نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام

’13 اگست کو شہابیوں کی بارش کی عروج کی رات ہوگی‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میں شہابیوں کی بارش کا موسم شروع ہو چکا ہے جسے دیکھنے کے لیے شائقین ہر سال ملک بھر سے آتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق فلکی علوم کمیٹی نے شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے خصوصی اہتمام کیا ہے۔
فلکیاتی علوم کی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر شرف السفیانی نے کہا ہے کہ ’17 جولائی سے 24 اگست تک شہابیوں کی بارش کا موسم ہوتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’12 اور 13 اگست شہابیوں کی بارش کے عروج کی رات ہے۔‘
ڈاکٹر شرف السفیانی نے بتایا ہے کہ ’13 اگست، ہفتہ اور اتوارکی درمیانی شب کو 12 بجے سے 4 بجے فجر تک ایک گھنٹے کے دوران 150 شہابیے دیکھے جائیں گے‘۔
انہوں نے کہا کہ ’شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے لیے دوربین کی ضرورت نہیں ہوگی۔‘
ڈاکٹر شرف السفیانی نے کہا ہے کہ ’شہابیوں کی بارش کا نظارہ کرنے کے خواہشمند کمیٹی سے رابطہ کرکے تفصیلات حاصل کرسکتے ہیں۔‘

شیئر: