Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

راستہ بھول جانے والے بچے طائف کے  پہاڑوں سے مل گئے

سوشل میڈیا پر صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
سعودی سوشل میڈیا پر راستہ بھٹک جانے والے  دو بچوں کی وڈیو وائرل ہے۔ طائف کے مشرقی پہاڑوں سے بچوں کے ملنے پر والدین کی خوشی کا منظر صارفین کی جانب سے  سراہا جارہا ہے۔
العربیہ نیٹ  کے مطابق سعودی رضاکاروں اور امدادی ٹیموں نے راستہ بھٹک جانے والے دونوں بچوں کو طائف کے پہاڑی علاقے میں تلاش کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق راستہ بھول جانے والوں میں سے ایک  کی عمر تین سال اور دوسرے کی چار سال ہے۔ وہ گھر سے نکل کر سات کلو میٹر دور پہاڑی علاقے میں چلے گئے  تھے۔

بچے والدین کے ساتھ سیر کے لیے آئے تھے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

دونوں بچے اپنے والدین کے ہمراہ سیر کے لیے نکلے تھے۔ والدین کی غفلت کا فائدہ اٹھا کر دونوں بچے کھیلتے ہوئے  آگے نکل گئے اور پھر واپسی کا راستہ بھول گئے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے والدین پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیر کے لیے بچوں کو لے جاتے وقت ان کی طرف سے غفلت کا مظاہرہ نہ کیا جائے۔
ان دنوں سعودی عرب میں سکولوں میں تعطیلات ہیں۔ والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کو سیر کے لیے ہمراہ لے جاتے وقت نظروں سے اوجھل نہ ہونے دیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: