Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ سپر ڈوم میں موسیقی کے تاریخی ورثے کے جشن کا انعقاد

سامعین کو موسیقی کے ماضی کی یاد کے منفرد سفر پر لے جایا جائے گا۔ فائل فوٹو عرب نیوز
جدہ میں کنگڈم میلوڈی فیسٹیول کے عنوان سے سعودی عرب میں موسیقی کے ورثے کے ساتھ موسیقی کی تاریخی اہمیت کے شاندار پروگرام کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق وزارت ثقافت کے زیراہتمام  موسیقی کا یہ تاریخی پروگرام 28 سے 30 ​​ستمبر تک جدہ سپرڈوم میں ہوگا۔

نمائش کے ذریعے موسیقی سے متعلق تجربات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ فوٹو عرب نیوز

موسیقی کا یہ لوک میلہ علاقائی دھنوں کی تاریخ اور مقامی افراد سے ان کے ثقافتی روابط کو فروغ دے گا۔
اس تقریب میں سعودی عرب میں ماضی کے نامور موسیقاروں کے کام کو سراہا جائے گا، جن میں عمر کدرس، فوزی محسن، صالح الشہری، محمد شفیق، طارق عبدالحکیم، طلال باقر، اور ڈاکٹر عبدالرب ادریس کے معروف نغمے شامل ہیں۔

گلوکارہ دالیہ مبارک عبدالحکیم کی موسیقی پیش کریں گی۔ فوٹو انسٹاگرام

تقریب میں شرکت کرنے والے حاضرین اور سامعین کو سعودی عرب میں موسیقی کے ماضی کی  یاد کے منفرد سفر پر لے جایا جائے گا۔
سپر ڈوم کے داخلی راستوں پر نامور موسیقاروں اور فنکاروں کی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔
تقریب میں ایک نمائش کا بھی اہمتام ہو گا جس میں موسیقی سے متعلق کہانیاں، دھنیں اور اس شعبے میں تجربات پر روشنی ڈالی جائے گی جس مملکت میں موسیقی کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔

لوک میلہ علاقائی دھنوں کی تاریخ اور ثقافتی روابط کو فروغ دے گا۔ فوٹو عرب نیوز

فیسٹیول کی دوسری رات عبدالمجید عبداللہ محسن اور الشہری کے گیت گاتے ہوئے نظر آئیں گے جب کہ تقریب کے آخری روز عبادی الجوہر باقر کی کمپوزیشنز پیش کی جائے گی۔
گلوکارہ دالیہ مبارک عبدالحکیم کی موسیقی پیش کریں گی جس پر طلال سلامہ پرفارم کریں گے۔
یہ فیسٹیول سعودی وژن 2030 کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے بہت سے پروگراموں میں سے ایک ہے جس کا مقصد سعودی عرب میں بسنے والوں کے طرز زندگی کو بہتر بنانا ہے۔
 

شیئر: