Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ڈی جے موسیقی کی دنیا میں منفرد شناخت بنا رہے ہیں

فرانسیسی موسیقی کے پروگرام میں تین باصلاحیت فنکاروں کو متعارف کرایا ہے۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی ڈی جے نزار اور علی دونوں  طرب الیکٹرو اینڈ میوزک کے ساتھ مل کر موسیقی کی دنیا میں اپنے نقطہ نظر اور تجربات کی مدد سے  مقامی موسیقی کے منظر نامے پر منفرد شناخت بنا رہے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق 29 سالہ علی نے بتایا ہے کہ ہمارا مقصد مملکت میں موسیقی کے بڑھتے ہوئے رحجان کو ترقی دے کر مستحکم طریقے سے فروغ دینا ہے۔

فرانس، بحرین، کویت، اردن اور مراکش سے گلوکاروں کو مدعو کیا ہے۔ فوٹو عرب نیوز

سعودی ڈی جے نے بتایا کہ ہم دارالحکومت ریاض کو موسیقی کے شائقین اور تخلیق کاروں کے لیے ایک خاص منزل کے طور پر شناخت دینا چاہتے ہیں۔
ہم اپنے گروپ کے ساتھ مل کر یہاں پر موسیقی اور آرٹ ایونٹس کے ذریعے مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی ٹیلنٹ کی نمائش کر رہے ہیں۔
انہیں اپنے پلیٹ فارم سے بیرون ملک سے فنکاروں کو مدعو کرنے اور موسیقی کے ذریعے ثقافتی پل بنانے کا موقع ملا ہے۔
31 سالہ نزار نے بتایا ہے کہ یہ پلیٹ فارم موسیقی کی دنیا میں تخلیق کاروں کو اپنی خوبیوں کا اظہار کرنے اور دوسری کمیونٹیز کے ساتھ روابط قائم کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

 فنکاروں نے منفرد انداز سے بین الاقوامی موسیقی پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

ہمارے گروپ آدی کا مقصد موسیقی کے بنیادی اصولوں کے ساتھ مختلف کمیونٹیز کے باصلاحیت افراد کو سامنے لانا ہے جو نہ صرف مقامی خطے میں بلکہ عالمی سطح پر بھی اپنے  جذبے کا اظہار کر سکیں۔
اس سے قبل ہم نے فرانس، بحرین، کویت، اردن، مراکش اور فلپائن جیسے متعدد ممالک کے باصلاحیت فنکاروں کو اپنے پروگراموں کا حصہ بننے کے لیے مدعو کیا ہے۔
موسیقی کا ہمارا گروپ ایسے کئی غیر معمولی فنکاروں کو کامیابی کے ساتھ پہلی بار سعودی عرب لے کر آیا ہے اور ان کی منفرد صلاحیتوں کو مقامی سامعین کے سامنے متعارف کرایا ہے۔

ریاض کو موسیقی کی خاص منزل کی شناخت دینا چاہتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

نزار نے بتایا کہ فروری میں ہم نے فرانسیسی موسیقی کے پروگراموں میں تین انتہائی باصلاحیت فنکاروں کو متعارف کرایا ہے۔
ان فنکاروں نے اپنے منفرد انداز کے گانوں کے ذریعے بین الاقوامی موسیقی کے منظر نامے پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔
طرب الیکٹرو کے پلیٹ فارم سے علی اور نزار کی جوڑی موسیقی کے لیے اپنے جذبے کو مزید فروغ دینے کی امید رکھتی ہے اور دنیا میں پھیلی میوزک کمیونٹیز کے ساتھ بامعنی روابط قائم کر رہی ہے۔

شیئر: