Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عرب کلاسیکل موسیقی کے ساتھ نوجوان گلوکاروں کا نیا گروپ

عرب سامعین مقبول گانوں کی دھن سن کر خوشی محسوس کرتے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز
سعودی اور عرب کلاسیکل گانے تیار کرنے اور پیش کرنے کےلیےعرب موسیقی کا ایک نیا گروپ وجود میں آیا  ہے۔
عرب نیوزکے مطابق مصری موسیقار ڈاکٹر کریم عبدالعزیز کی قیادت میں گلوکاروں کے اس گروپ میں چھ خواتین اور چار مرد شامل ہیں۔
گلوکاروں کے گروپ نے حال ہی میں جدہ کے الشلال پارک تھیٹر میں اپنا پہلا کنسرٹ پیش کیا ہے جس میں 350  شائقین نے شرکت کی۔
موسیقی کے اس گروپ کے چیئرمین ڈاکٹر بندر عرب کے مطابق نوجوان گلوکاروں کا گروپ پیشہ ورانہ معیار کے مطابق ایک ساتھ بھرپور پرفارمنس دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ گلوکاروں کے اس گروپ کو کلاسیکی موسیقی کے لیے  اکٹھا کیا ہے یہ تمام افراد منفرد قسم کی موسیقی کا شوق رکھتے ہیں۔
 ہم اپنے کنسرٹس کے افتتاحی پروگراموں کی تیاری میں لگے ہوئے  ہیں اور یقین ہے کہ ہمارے لیے  یہ بہت خاص مواقع میں سے  ایک ہوگا۔
گروپ چیئرمین نے بتایا کہ مجھے بچپن ہی سے موسیقی کا شوق رہا ہے اور ابتدائی عمر میں ہی خوبصورت نغموں کے سر چھیڑتا تھااس کےعلاوہ موسیقی کے بہت سے آلات نے مجھے متوجہ کیا جس کے بعد میں نے موسیقی کےآلات بجانا اور ان کی تربیت حاصل کرنا شروع کر دی۔

نوجوانوں میں گانے کا شوق دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

ڈاکٹر بندر نے بتایا  کہ گزشتہ دو دہائیوں سے میں مختلف نجی اور سرکاری شعبوں میں قائدانہ عہدوں پر کام کر چکا ہوں اس کے باوجود ایک لمحے کے لیے بھی موسیقی کے  اپنے شوق اور جذبے کو نہیں بھول سکا جس نے مجھے حقیقت میں مسحور کر رکھا ہے۔
موسیقار کریم عبدالعزیز مصر کی سکندریہ  یونیورسٹی میں موسیقی کے پروفیسر ہیں،انہوں نے بتایا کہ سعودی نوجوانوں میں گانے کا شوق اور جذبہ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوتی ہے کہ یہ سب مشکل ترین عربی گانوں کو ایک چیلنج کے طور پر لیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہاں عرب سامعین مقبول گانوں کی پرفارمنس سن کر بہت زیادہ خوشی محسوس کرتے ہیں۔
 
  • خود کو اپ ڈیٹ رکھیں، واٹس ایپ گروپ جوائن کریں

شیئر: