Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طائف کیمل فیسٹول: امریکی خاتون نے انٹرنیشنل اوپن دوڑ جیت لی

امریکی خاتون کا کہنا تھا کہ مقابلے میں پھر شرکت کا موقع ملا تو ضرور شریک ہوں گی (فوٹو: ٹوئٹر)
امریکی خاتون ٹیلر ڈیس نے کہا ہے کہ ’طائف میں اونٹوں کی دوڑ فقید المثال تھی۔ میں نے اونٹوں کی دوڑ کا اس سے زیادہ منظم مقابلہ کبھی نہیں دیکھا۔‘ 
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی خاتون نے کہا کہ انہوں نے طائف میں ہونے والے اونٹوں کی دوڑ مقابلے میں شرکت کی۔
’آئندہ جب بھی سعودی عرب میں ایسی کسی دوڑ کے مقابلے میں شرکت کا موقع ملے گا تو لازمی شریک ہوں گی۔‘ 
امریکی خاتون کا کہنا تھا وہ گزشتہ سال سعودی عرب آئی تھیں۔ اس وقت 14 دن تک اونٹ دوڑانے کی ٹریننگ لی تھی اس کے بعد اونٹوں کی دوڑ میں شرکت کا فیصلہ کیا۔‘ 
ٹیلر ڈیس نے بتایا کہ وہ اونٹوں کی دوڑ میں شریک ہو بہت خوش ہیں۔ 
امریکی خاتون ٹیلر ڈیس نے اونٹوں کی دوڑ میں کامیابی بھی حاصل کی ہے۔
یاد رہے کہ طائف میں ولی عہد کیمل فیسٹول کے آخری مرحلے کا پانچواں راؤنڈ خواتین کے لیے مخصوص تھا۔ 
 امریکی خاتون نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3.57.440 منٹ میں طے کیا۔ دوسری پوزیشن ایرانی خاتون عزت اللہ فرموش نے 4.09.062 منٹ میں فاصلہ طے کرکے حاصل کی۔

 امریکی خاتون نے دو کلومیٹر کا فاصلہ 3.57.440 منٹ میں طے کیا (فوٹو: ٹوئٹر)

تیسرے نمبر پر جرمن خاتون مارک ویڈ رہیں جنہوں نے مقررہ فاصلہ 4.15.499 منٹ میں طے کیا۔ 
خواتین کے لیے مختص مرحلے کے لیے ایک لاکھ 55 ہزار ریال کے انعامات رکھے گئے تھے۔ 
امریکہ میں سعودی عرب کی سفیر ریما بنت بندر نے ٹویٹ کی کہ ’کراؤن پرنس کیمل فیسٹول میں خواتین رائیڈز کے ساتھ پہلی ریس کا انعقاد کیا گیا۔‘
’دنیا بھر کی خئاتین کو سپورٹس کے ذریعے عرب ثقافت کا جشن مناتے دیکھنا اچھا لگا۔ امریکی خاتون ٹیلر ڈیس کو انٹرنیشنل اوپن جیتے پر مبارکباد۔‘

شیئر: