انڈیا میں اپوزیشن جماعتوں کے ممبئی میں ہونے والے اجلاس سے قبل حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وزیراعظم نریندر مودی کا ایک پوسٹر شیئر کیا ہے جس میں انہیں آرنلڈ شوازنیگر کا مشہورِ زمانہ کردار ’ٹرمینیٹر‘ قرار دیا گیا ہے۔
بی جے پی کی طرف سے ٹویٹ کیے گیے پوسٹر پر لکھا ہے ’2024، میں واپس آؤں گا۔‘ اس پوسٹر کا مقصد اپوزیشن جماعتوں کو یہ پیغام دینا ہے کہ انڈیا میں مرکز میں اگلی حکومت بھی بی جے پی ہی بنائے گی۔
مزید پڑھیں
-
وزیراعظم نریندر مودی انڈیا کے مقبول ترین رہنما: سروےNode ID: 790296
-
برکس اجلاس، نریندر مودی اور شی جن پنگ کی ’دو ٹوک بات چیت‘Node ID: 790436
پوسٹر کے ساتھ ایک تحریر میں لکھا گیا ہے کہ ’اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وزیراعظم مودی کو ہرایا جا سکتا ہے۔ خواب دیکھتے رہیں، ٹرمینیٹر ہمیشہ جیتتا ہے۔‘
واضح رہے انڈیا میں لوک سبھا کے انتخابات اگلے سال 2024 میں منعقد ہوں گے۔
بی جے پی اور اپوزیشن جماعتوں دونوں نے اگلے انتخابات کے لیے اجلاس 31 اگست اور یکم ستمبر کو بُلا رکھے ہیں۔
Opposition thinks PM Modi can be defeated. Dream on! The Terminator always wins. pic.twitter.com/IY3fYWMzbL
— BJP (@BJP4India) August 30, 2023