Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے جنگلات اور ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کے لیے اہداف کی منظوری دے دی

سعودی ولی عہد رائل ریزرو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے متعدد اسٹریٹجک اہداف کی منظوری دی ہے جو 2030 تک جنگلات اور ماحولیاتی سیاحت کے اہداف کو پورا کرنے میں اہم کرادار ادا کریں گے۔
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد رائل ریزرو کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔ اجلاس میں اسٹریٹجک اہداف کی منظوری دی گئی۔ 
مقررہ اہداف قومی جنگلات کی جامع حکمت عملی کو فروغ دیں گے۔ جنگلی حیاتیات کے تحفظ پر  توجہ مرکوز کی جائے گی۔ شجر کاری کا کام انجام دیا جائے گا۔ ماحولیاتی سیاحت بہتر بنائی جائے گی اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ 
قومی جنگلات کے منظور شدہ اہداف ماحولیاتی تحفظ کے سلسلے میں سعودی عرب کی کوششوں کو آگے بڑھائیں گے۔ ان سے گرین سعودی عرب انشیٹو کے اہداف کی تکمیل میں مدد ملے گی۔
سعودی عرب 2030 تک بری اور بحری علاقوں کا 30 فیصد حصہ سبزہ زاروں سے آباد کردے گا۔ 
مملکت میں محفوظ قومی جنگلات ملک کے کل رقبے کا  13.5 فیصد ہیں۔  محفوظ قومی جنگلات کے اہداف مملکت میں 2030 تک 80 ملین سے زیادہ شجر کاری کا ہدف پورا کریں گے۔  
سعودی عرب کے محفوظ قومی جنگلات ماحولیاتی سیاحت کے  منفرد مقامات بننے جارہے ہیں۔ جن کی بدولت مثالی سیاحتی فرنٹ کی حیثیت سے سعودی عرب کی حیثیت مستحکم ہوگی۔

2030 تک 15 سے زیادہ تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے (فوٹو: ایس پی اے)

قومی جنگلات سالانہ 23 لاکھ سے زیادہ سیاحوں کو رسائی کے مواقع فراہم کریں گے۔ 2030 تک 15 سے زیادہ تاریخی مقامات سیاحوں کے لیے کھول دیے جائیں گے۔ 
نئے اہداف کے تحت 30 قسم کے  ایسے جانور جن کی نسل کو معدوم ہونے کا خطرہ لاحق ہے۔ محفوظ قومی جنگلات میں ازسرنو آباد کیے جائیں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ محفوظ قومی جنگلات کے  ماحولیاتی و سیاحتی اہداف روزگار کے بالواسطہ اور بلاواسطہ مواقع فراہم  کریں گے۔ مقامی لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی۔  

شیئر: