Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد نے شاہ سعود یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا تقرر کردیا

پروفیسر یوسف بن عبداللہ  البنیان کو بورڈ  آف ڈائریکٹر کا سربراہ مقررکیا گیا ہے(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے شاہ سعود یونیورسٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل کا حکم دیا ہے۔ 
سرکاری  خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق سعودی ولی عہد نے پروفیسر یوسف بن عبداللہ  البنیان کو بورڈ  آف ڈائریکٹر کا سربراہ مقررکیا ہے جبکہ وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود نائب سربراہ ہوں گے۔ 
بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبر وزیر مواصلات و انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزیر نقل و حمل و لاجسٹک خدمات، وزیر صنعت و معدنیات،  کنگ سعود یونیورسٹی کے سربراہ، آرٹیفشل انٹیلی جنس اینڈ ڈیٹا اتھارٹی (سدایا) کے سربراہ ، فہد الرشید، کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال میں ایگزیکٹیو چیئرمین، چھوٹے اور درمیانے سائز کے اداروں کے اعلی ادارے کے گورنر، بغیر منفعت والے ریاض فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین کنگ عبداللہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے سربراہ ، سعودی محکمہ سیاحت کے سربراہ، سعودی ایوان ہائے  صنعت و تجارت کونسل کے سربراہ،  پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے نمائندے، سلمان بن متعب السدیری، وطل بن ھشام ناظر اور جمانا بنت راشد الراشد ہیں۔ 
اس سے قبل کنگ سعود یونیورسٹی کوغیر منافع بخش خودمختار اکیڈمی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔ خود مختاراکیڈمی ریاض رائل کمیشن کے تحت کام کررہی ہے۔ 

شیئر: