Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ایجنسی کی جانب سے دادو سندھ میں 49 ٹن سے زیادہ غذائی اشیا تقسیم 

دادو کے  تین ہزار675 سیلاب سے متاثرہ افراد کو فائدہ ہوا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد و انسانی  خدمات نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے علاقے دادو میں 49 ٹن 875 کلو گرام غذائی اشیا تقسیم کی ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے کے مطابق دادو کے  تین ہزار 675 ایسے افراد کو فائدہ ہوا جو سیلاب زدہ علاقوں میں انتہائی ضرورت مند اور نادار شمار ہوتے ہیں۔ 
شاہ سلمان مرکز دنیا بھر میں انسانی و امدادی منصوبے نافذ کررہا ہے۔ پاکستان ان میں سے ایک ہے۔ 
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز کے ماتحت موبائل میڈیکل کلینکس نے یمنی کمشنری حجہ کے حرض ضلع میں الغرزہ میں صحت خدمات فراہم کی ہیں۔
صحت خدمات سے 200 افراد کو فائدہ ہوا۔ 59 افراد نے وبائی امراض سے علاج کے لیے کلینک کا رخ کیا جبکہ 29 نے ایمرجنسی وارڈ کی خدمات حاصل کیں۔
96 افراد نے پیٹ کے امراض کے علاج کے لیے کلینک سے فائدہ اٹھایا۔ 16 خواتین  نے زچگی کے حوالےسے کلینک کی سروس حاصل کی۔
67 مریضوں نے نرسنگ سروس کے لیے کلینک سے رابطہ کیا۔ 184 افراد کو دوائیں فراہم کی گئیں جبکہ تین افراد نے کلینک سے علاج کرایا۔ 

شیئر: